صدر ایران کا کہنا تھا کہ مصر شاندار تاریخ کا حامل ایک عظیم ملک ہے اور ہمیں امید ہے کہ ڈی ایٹ تنظیم مصری صدر کی قیادت میں بہت سے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایران خطے کے عوام کے مفاد میں اس تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کا خواہاں ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے خطے کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 14 ماہ سے زائد عرصے سے مغربی ایشیا کا خطہ، خاص طور پر غزہ، جنوبی لبنان اور اسلامی ملک شام، غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کے بے رحمانہ قتل عام اور بدامنی کے پھیلاؤ سے صیہونی حکومت کے ناپاک عزائم کی نشاندہی ہوتی ہے جس کے تدارک کے لیے ڈی ایٹ مماک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہبی، قانونی اور انسانی فریضہ ہے کہ ہم بحرانی علاقوں میں اپنے بھائیوں کی مدد کریں اور ان کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے فوری طور اور عملی اقدامات انجام دیں۔
آپ کا تبصرہ