19 دسمبر، 2024، 7:13 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85694943
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں شہیدوں کی تعداد بڑھ 45 ہزار 129 تک پہنچ گئی

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں نے اب تک غزہ پٹی میں 45 ہزار 129 فلسطینیوں کو شہید کردیا

المیادین کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونی حکومت نے 32 فلسطینیوں کو شہید اور 94 کو زخمی کردیا۔

لگاتار 15 مہینے سے قتل عام کے نتیجے میں غزہ پٹی میں زخمی اور معذور ہونے والوں کی تعداد بھی 1 لاکھ 7 ہزار 338 ہوگئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ قتل عام دنیا کی نظروں کے سامنے ایسی حالت میں انجام پا رہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یواف گالانٹ کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہوا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .