تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے: ہم دنیا کے 172 ممالک کی اکثریت کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں جو فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی تصدیق کرتی ہے۔
حماس نے زور دیا ہے: ہم عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کی غیر منصفانہ خواہش کی مخالفت کریں، ان فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات کریں اور جارحیت کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔
یہ بیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے بھاری اکثریت سے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی توثیق کرنے والی ایک قرارداد کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ