لندن میں انقلاب مخالف عناصر سے صیہونی وزیر کی ملاقات پر کنعانی کا ردعمل

تہران (ارنا) وزارت خارجہ کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیر انٹیلی جینس کی لندن میں متعدد انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ ملاقات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعہ 9 ستمبر کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل "ایکس" پر لکھا  کہ آج (8 ستمبر 1978) ظالم شاہی حکومت کے ہاتھوں ایرانی عوام کی انقلابی تحریک کو کچلے جانے کی برسی ہے۔ وہ ظالم شاہی حکومت جسے برطانیہ، امریکہ اور اسرائیل کی منحوس مثلث کی مکمل پشت پناہی حاصل تھی۔ 

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: غاصب صیہونی حکومت کے وزیر انٹیلی جینس کی لندن میں متعدد انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ ملاقات اس بات کی نشاھدی کرتی ہے کہ اسلامی انقلاب اور ایرانی قوم کے خلاف اس مذموم مثلث کی فنتہ پروری اور سازشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔  

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .