شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے ماہانہ اجلاس کو موثر بنایا جائے ، ایران

نیویارک- ارنا- اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کی ماہانہ نشست میں اراکین کی جانب سے بار بار دوہرائے جانے والے بیانوں پر تنقید کرتے ہوئے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ شام کے سلسلے میں سلامتی کونسل کے اجلاسوں کو موثر بنایا جائے۔

          اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب امیر سعید ایروانی نے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو مشرق وسطی ، شام اور کیمیاوی امور کے سلسلے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا: آج کے اجلاس میں بار بار دوہرائی جانے والی باتوں کے اعادے سے ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا کہ اس سلسلے میں ماہانہ اجلاس کا انعقاد لا حاصل ہے کیونکہ ان اجلاسوں میں کسی طرح کی پیش رفت حاصل نہیں ہوتی۔

          انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران ایک بار پھر سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے ماہانہ اجلاس کو موثر بنائے  جیسا کہ بارہا کئي اراکین نے بھی زور دیا ہے کہ شام کے خلاف بار بار دوہرائے جانے والے الزامات کے اعادے کے لئے ماہانہ اجلاس کا انعقاد ، سلامتی کونسل کی افادیت کے لئے اچھا نہيں ہے۔

          ایران کے سفیر نے سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں کہا: ہم شام اور انسداد کیماوی اسلحہ ادارے کے درمیان تعمیری مذاکرات کی حمایت کرتے ہيں اور ہم نے بچے مسائل کے جائزے کے لئے ایک ٹائم فریم کا تعین کیا ہے تاکہ یہ معاملے انجام کو پہنچے سکے۔ یہ طریقہ کار شفافیت ، ذمہ داری اور تمام بچے ہوئے مسائل کے اطمینان بخش حل کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا: ایران کیماوی اسلحے کے استعمال کی کسی بھی وقت، کہیں بھی، کسی کے بھی ذریعے اور کسی بھی حالت میں، سخت مذمت کرتا ہے اور اس قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، انسانیت کے خلاف ظلم اور عالمی امن و امان کے لئے سنجیدہ خطرہ سمجھتا ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .