5 ستمبر، 2023، 5:46 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85221337
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے نئے سفیر عہدے کا چارج سنبھالنے سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (ارنا) سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر ریاض پہنچ گئے۔

ارنا کے سفارتی امور کے نامہ نگار کے مطابق،  سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر علی رضا عنایتی منگل 5 ستمبر کو ریاض پہنچے جہاں سعودی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ریاض میں ایرانی سفارت خانے کے عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔ توقع ہے کہ سعودی عرب کے سفیر بھی جلد ایران پہنچ جائيں گے۔

واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارت خانے پہلے ایک دوسرے کے ہاں کام شروع کرچکے ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .