اب تک 74 ہزار سے زائد پاکستانی زائر سیستان و بلوچستان سے ایران میں داخل ہو چکے ہيں

زاہدان- ارنا – ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے حکام نے بتایا ہے کہ میر جاوہ اور ریمدان سے اب تک 74 ہزار 892 پاکستانی زائر ایران میں داخل ہو چکے ہيں۔

         سیستان و بلوچستان میں ٹرانسپورٹ ادارے کے ڈائریکٹر ایوب کرد نے ہفتے کے روز ارنا کے ساتھ ایک گفتگو میں کہا: پاکستانی زائروں کے لئے  بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے 1 ہزار 353 بسوں کا انتظام کیا گيا ہے جو انہيں سرحد سے منتقل کرتی ہیں۔     

        انہوں نے بتایا: اسی طرح کربلا جانے والے 2 ہزار 133 زائروں کو 64 بسوں سے ملک کی مغربی سرحدوں تک پہنچایا گیا ہے۔

        انہوں نے مزید بتایا: اسی طرح سیستان و بلوچستان سے دیگر زائروں کی منتقلی کے لئے 4 ہزار 431 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

        انہوں نے کہا: چونکہ سیستان و بلوچستان سے زائروں کی بہت بڑی تعداد گزرتی ہے اس لئے اس صوبے میں ‎سڑکوں کو محفوظ بنانے اور جگہ جگہ موکب لگانے اور امدادی ٹیموں کی تعیناتی کا کام بڑے پیمانے پر کیا گيا ہے ۔

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .