شہرام مبارکی نے ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا: محکمہ ٹرانسپورٹ کے اہلکار 19 اگست 2023سے اربعین کے لیئے آنے والے زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی سے پاکستانی شہریوں کی آمد و رفت میں آسانی کی وجہ سے ریمدان کے بارڈر پر زائرین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔
شہرام مبارکی کا کہنا تھا کہ گرم موسم کی وجہ سے اس باڈر پر کینوپیز کی تعمیر ایک اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال یہاں 1,700 میٹر کی فکسڈ کینوپیز لگائی گئی تھیں جبکہ رواں سال 1500میٹرمزید کینوپیز لگادی گئی ہیں۔ اسطرح کل شیڈڈ علاقہ 3200 میٹر ہو گیا ہے۔
انکے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی تمام تر کوششیں اربعین حسینی (ع) کے زائرین کو بہتر سہولیات اور مناسب خدمات فراہم کرنا ہیں۔
آپ کا تبصرہ