بیروت (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ نے بیروت میں حماس اور فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
المیادین کے مطابق حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے اعلیٰ عہدیداروں نے ایران کے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ وہ اس مرحلے پر مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں سےایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اس ملاقات میں حسین امیرعبداللہیان نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ تہران سرزمین فلسطین کی آزادی تک تحریک مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا۔
اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی کنارے میں تحریک مزاحمت کی حمایت کے بارے میں رہبرانقلاب اسلامی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری قوت کے ساتھ فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان جمعرات کو شام کے دورہ مکمل کرنے کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز شام کا دورہ اور اس ملک کے صدر، وزیراعظم اور حکام سے ملاقاتیں اور گفتگو کی۔
آپ کا تبصرہ