تہران دمشق کی حمایت جاری رکھےگا / امریکی فوجیوں کو شام سے جانا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

دمشق (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ نے شام کے لیے تہران کی حمایت جاری رکھنے اور اس ملک پر صیہونی حکومت کے حملوں کا جواب دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بدھ کی شام دمشق میں اپنے شامی منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے شام کی سرزمین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ایک ایک جرم کا حساب لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام میں پائيدار امن کے قیام اور دہشتگردی کی بیخ کنی تک شامی حکومت، فوج اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ 

ایران کے وزیر خارجہ نے شام میں امریکی فوجیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں اور اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کے لیے ہمارا مشورہ ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائيں۔ انہوں نے حکومت امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خطے کا پیچھا چھوڑ دیں اور خطے کے مسائل خطے کے لوگوں کو حل کرنے دیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .