30 اگست، 2023، 7:06 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85216090
T T
0 Persons

لیبلز

4 صوبوں میں دہشت گرد صیہونی نیٹ ورک تباہ

30 اگست، 2023، 7:06 PM
News ID: 85216090
4 صوبوں میں دہشت گرد صیہونی نیٹ ورک تباہ

تہران (ارنا) ایران کی انٹیلی جنس منسٹری کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس ٹیم اور سیکورٹی فورسز کے تعاون سے ایران کے 4 صوبوں میں دہشت گردی کے مراکز کی نشاندہی کے بعد ان مراکز کے خلاف کامیاب کاروائی کی گئی۔

ارنا کے پولیٹیکل رپورٹر کے مطابق، وزارت اانٹیلی جینس نے "دہشت گردی کے خلاف جنگ" کے دن کے موقع پر جاری کیے جانے والے ایک اعلامیہ میں شہید رجائی اور شہید باہنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور قانون نافذ کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس اداروں کے باہمی تعاون سے 14 دہشت گرد گرفتار اور 43 انتہائی طاقتوربم برآمد کئے گئے۔ مذکورہ دہشت گردوں کی نشاندہی پر ملک کے  4 صوبوں میں متعدد صیہونی نیٹ ورک تباہ کئے گئے۔  

ان گرفتاریوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

19 اگست 2023: ایران کے صوبہ خوزستان سے دو مسلح دہشت گرد معہ 382 قسم کے دیسی بم، بم بنانے کے ٹولز اور کیمیکل اور 65 تیاربم

23 اگست 2023: ایران کے صوبہ مازندران سے ایک دہشت گرد جسے کچھ عرصہ قبل، ہالینڈ میں واقع دہشت گردی کے مرکز کے سربراہ کی جانب سے ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز کے ساتھ پھٹنے کے لیے تیار دو صوتی بم بھی ملے تھے۔

23 اگست 2023 : ایران کے صوبہ کرمانشاہ سے 2 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ ان ملزمان نے کرمانشاہ میں کئی جارحانہ کارروائیاں کیں اور مذکورہ کارروائیوں کی فلم بندی کرکے یہ ویڈیوز ڈینمارک اور ہالینڈ میں قائم دہشت گرد مراکز کے رہنماؤں کو بھیجیں۔

25 اگست 2023: ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر تفتان میں دہشت گرد گروہ کے مرکز پہ چھاپہ مارا گیا اور جارحانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ذخیرہ کیا گیا درج ذیل اسلحہ اور سامان قبضے میں لیا گیا۔

2 عدد گرینوف رائفلیں اور 559 کارتوس

1عدد  M-16مشین گن جس میں 4 میگزین بلیڈ اور کارتوس

14 عدد 40 ملی میٹر رائفل گرینیڈ

فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم اور انکے زیر استعمال روٹیٹنگ لائٹس، 3 وائرلیس ڈیوائسز اور اس طرح کی دیگر اشیاء۔

گرفتار دہشت گرد گروہ کے تانے بانے ڈینمارک، نیدرلینڈ، جرمنی اور ترکی میں موجود صیہونی حکومت کی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر سے ملتے ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .