24 اگست، 2023، 5:20 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85209361
T T
0 Persons

لیبلز

صدر ایران سے ہندوستان کے وزیر اعظم نے ملاقات کی

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے برکس کے سربراہی اجلاس کے موقع پر مختلف ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

       افریقہ کے معاشی دار الحکومت جوہانسبرگ میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئي۔

       اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی بدھ  کی رات برکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت  کے لئے جوہانسبرگ پہنچے ہيں۔

       سربراہی اجلاس میں تقریر کے علاوہ صدر ایران 70 ملکوں کے سربراہوں کی شرکت سے ہونے والے اس اجلاس کے موقع پر مختلف ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات بھی کر رہے ہيں۔

چین کے صدر شی جن پنگ  نے بھی ایرانی صدر سے ملاقات میں برکس میں ایران کی رکنیت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: چین دو طرفہ تعلقات میں فروغ اور مختلف شعبوں میں کثیر جہتی تعاون کے لئے تیار ہے ۔

صدر ایران نے اسی طرح جوہانسبرگ میں سعودی عرب کے وزير خارجہ فیصل بن فرحان سے بھی ملاقات کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران برکس کا باضابطہ اور مستقل رکن بن گیا ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .