ایوان صدارت میں مشیر برای سیاسی امور محمد جمشیدی نے ٹویٹ کیا ہے: ایک نو ظہور عالمی معاشی تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مستقل رکنیت، تاریخی ترقی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسیوں میں ایک اسٹریٹجک کامیابی ہے۔
انہوں نے اس بڑی کامیابی پرحکومت، رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کی عظیم قوم کو مبارکباد دی ہے۔
جنوبی افریقہ کے صدر نے بھی برکس میں ایران کی مستقل رکنیت کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے علاوہ ، ارجنٹائن، سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور ایتھوپیا کے لئے بھی برکس سے جڑنے کو منظوری مل گئی ہے ۔
چین کے صدر نے برکس میں شامل ہونے والے نئے ملکوں کو مبارک باد دی ہے اور ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ برکس میں تبدیلی اور ترقی کی وہ حمایت کرتے ہيں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی جمعرات کی صبح برکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ پہنچے ہيں۔
برکس میں رکنیت کا ایک اہم فائدہ پابندیوں کا سامنا کرنے والے ایران جیسے ملکوں کے لئے، برکس کے رکن ملکوں کا بینک ہے جس کا اپنا پیمنٹ کا سسٹم ہے جو سویفٹ کی جگہ لے سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ