علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے تہران اور اسلام آباد کا کرداربہت اہم ہے: پاکستان کی سینیٹ کے چئیرمین

اسلام آباد (ارنا) پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے بین الاقوامی فورمز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا: مشترکہ مفادات خصوصا علاقائی امن و خوشحالی کے حصول میں تہران اور اسلام آباد کا کردار بہت اہم ہے .

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، محمد صادق سنجرانی نے منگل کے روز پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور ہمہ جہتی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے تہران اور اسلام آباد کا کرداربہت اہم ہے: پاکستان کی سینیٹ کے چئیرمین

محمد صادق سنجرانی نے علاقائی امن و خوشحالی کے لیے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کی اہمیت کے حوالے سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کےساتھ سیاسی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کے لوگوں کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کریگا۔

 فریقین نے باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں تازہ ترین پیشرفت ، ٹرانزٹ کے کلیئرنگ میکنزم کو فعال کرنے اور مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کے نظام کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .