ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے بتایا کہ عنقریب جدید اور زیادہ پیشرفتہ فوج اور دفاعی وسائل کی رونمائي عمل میں آئے گی ۔
ایران کے وزیر دفاع نے مہاجر 10 ڈرون کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرون 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 2000 کلومیٹر تک پرواز کرسکتا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع نے بتایا کہ اس ڈرون میں رڈار اور مواصلاتی وسائل نصب کرکے، اس کو جاسوسی کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مہاجر 10 اپنی نوعیت کا انتہائي استثنائي اور منفرد ڈرون طیارہ ہے جو سات ہزار میٹر کی بلندی پر مسلسل چوبیس گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے۔
یاد رہے کہ پیر کی صبح صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اس ڈرون طیارے کی رونمائی کی ۔
ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ