ایران و پاکستان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مزيد مستحکم ہوں گے، پاکستان کے عبوری وزیر خارجہ

اسلام آباد- ارنا- پاکستان کی عبوری حکومت کے نئے وزير خارجہ نے اپنے ایرانی  ہم منصب کی جانب سے مبارک باد کے پیغام کی قدر دانی کرتے ہوئے  کہا: دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں  گے۔

 جمعرات کو عبوری کابینہ کے ساتھ حلف لینے والے جلیل عباس جیلانی نے ٹویٹ کرکے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی جانب سے مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ہے: برادر امیر عبد اللہیان کے پیغام پر ان کا شکر گزار ہوں۔ ایران و پاکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

جیلانی زور دیا: بلا شبہ ایران و پاکستان کے دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوتے جائيں گے۔

رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے عبوری وزیر اعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد عالمی برادری اور خاص طور پر پڑوسیوں اور خلیج فارس کے ممالک سے پاکستان کے تعلقات مضبوط کرنے  پر زور دیا اور کہا کہ اسلام آباد کسی خاص بلاک یا سرد جنگ میں شامل نہیں ہوگا۔

انہوں نے چین اور امریکہ کے تنازعات کے بارے میں بھی کہا کہ اسلام آباد کسی خاص بلاک یا سرد جنگ کا حصہ نہيں ہے اور تمام ملکوں کے  ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

68 سالہ جلیل عباس جیلانی خارجہ سیکریٹری اور ہندوستان میں پاکستان کے سفیر جیسے کئی عہدے سنبھال چکے ہيں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .