ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج سعودی عرب کی وزارت خارجہ پہنچے جہاں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ان کا استقبال کیا۔
امیر عبداللہیان نے سعودی وزارت خارجہ کی یادگاری کتاب پر دستخط کیے اور اس کے بعد دونوں فریقین نے بات چیت کا آغاز کیا۔
اس ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے اور عالم اسلام سے متعلق مسائل کے علاوہ بعض عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
امیر عبداللہیان کا یہ دورہ اپنے سعودی ہم منصب کی دعوت پر ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران کے وزیر خارجہ کے اس ملک کے آخری دورے کو ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے ایک سیاسی اور سفارتی وفد کے ساتھ تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے، تجارتی معاہدوں کو آسان بنانے اور عالم اسلام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کےلیے سعودی عرب کا سفر کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ