دہشت گردانہ حملے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہمارے عزم کو متاثر نہيں کر سکتے، ایران میں پاکستانی سفیر

اسلام آباد- ارنا- تہران میں پاکستان کے سفیر نے شاہ چراغ روضے پر گزشتہ روز کے حملے کی شدید مذمت کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔

         ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے ٹویٹ کیا ہے: حرم شاہ چراغ پر مذموم حملے پر ہم  برادر ملک ایران کی حکومت اور عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہيں ۔

        انہوں نے شیراز میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا : اس قسم کی مذموم حرکتيں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہمارے عزم کو متاثر نہيں کر سکتیں۔

        اسی طرح پاکستان کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے بھی ایک بیان جاری کرکے شاہ چراغ میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور ایران کی حکومت و عوام خاص طور پر شہید اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شب دہشت گردوں کے حملے میں روضہ شاہ چراغ کا ایک خادم شہید اور زائرین سمیت 8 زخمی ہو گئے۔

           خبروں کے مطابق ایک زخمی کی حالت گزشتہ رات نازک بتائي گئي ہے۔

          گزشتہ برس بھی شاہ چراغ کے حرم میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں دسیوں لوگ شہید اور زخمی ہوئے تھے۔

          اس حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے سزائے موت دی گئي تھی جس کے بعد تکفیری دہشت گردوں نے انتقام کی دھمکی دی تھی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .