ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے دیر الزور میں شامی فوج پر داعش دہشت گردوں کے حالیہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔
اس حملے میں کئي شامی فوجی شہید اور زخمی ہو گئے تھے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے ایران کی حکومت اور قوم کی جانب سے شام کی حکومت ، فوج اور قوم کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہینوں میں شام میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ کی وجہ یہ ہے کہ اس ملک میں پائیداری و مکمل امن کے قیام کو روکنے کے لئے دہشت گردوں کی ہر طرح سے مدد کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: شام میں داعش اور تکفیری گروہوں کو باقی رکھنے کی کوشش اور ان کے حملوں کا مقصد وہی ہے جس کے تحت صیہونی حکومت شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے خلاف جارحیت کرتی ہے اور دونوں ایک ہی مقصد کے لئے کام کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ