تہران (ارنا) حسین امیر عبداللہیان پاکستانی حکام سے ملاقات میں سرحد پار تعاون، اقتصادی و تجارتی تعلقات کی ترقی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع، اور خاص طور پر بعض یورپی ممالک میں دینی مقدسات کی توہین کے خلاف اسلامی ممالک کی طرف سے سنجیدہ اور مربوط حکمت عملی سے متعلق مسائل پر بات چیت کریں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان پاکستان کے اعلیٰ حکام سے بات چیت اور تبادلہ خیال کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ