ایران اور شام کا مشترکہ معاشی و تجارتی  پلان کامیابی سے جاری ہے

ایران اور شام کے درمیان معاشی اور تجارتی معاہدوں پرعمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔ دونوں ملکوں کا ایکشن پلان جاری رکھنے پر اتفاق۔

تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے پیر کے روز تہران میں اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران اور شام کے مابین ہونے والے معاشی ، تجارتی اور ٹیکنالوجی کے معاہدوں میں پیشرفت اطمینان بخش ہے

امیرعبد اللہیان نے کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دمشق کے دورے کے دوران طے پانے والے تعاون کے کثیرالجہتی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیز رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہم بہت جلد مختلف شعبوں میں معاہدوں کے کامیاب نفاذ کو دیکھیں گے۔ ان معاہدوں میں مشترکہ انشورنس کمپنی کا قیام ، دونوں ممالک کا قومی کرنسی میں تجارتی لین دین اور ایرانی زائرین کا شام کے مقدس مقامات کے لئے سفر کے معاملات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ہوائی سفر میں اضافہ کے ساتھ نجی شعبے کو مضبوط بنانے اور ٹرانزٹ کے میدان میں معاشی تعاون جیسے موضوع بھی زیر بحث ہیں۔ اور ان کے مناسب حل کے لیے مشترکہ قانونی کمیٹی کام کر رہی ہے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .