رپورٹ کے طابق مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح تین بج کر 45 منٹ پر ماسکو کے آسمان میں شدید دھماکوں کی آوازيں سنی گئيں۔ جس کے کچھ منٹ بعد تاس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ایئر ڈيفنس نے روس کے دار الحکومت پر ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ خبر میں بتایا گیا کہ ماسکو پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے ڈرون طیاروں کو شہر کے مغربی حصے میں تباہ کر دیا گيا۔
ماسکو کے میئر سرگئي سوبیانین نے بھی بتایا کہ ڈرون حملے میں کوئي جانی نقصان نہيں ہوا ہے اور کسی کو خاص نقصان نہيں پہنچا ہے صرف دو عمارتوں کے باہری حصے کو معمولی سا نقصان پہنچا ہے۔
کچھ گھنٹوں بعد ماسکو میں طبی مرکز نے بتایا کہ ماسکو سٹی کے Oko-2 ٹاور میں دھماکے کی وجہ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے اور پہلے سے چوتھی منزل تک کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ اس علاقے کے کئي عمارتوں سے لوگ باہر نکل آئے۔
اس ڈرون حملے کے بعد ماسکو کے ونوکووا ہوائي اڈے پر پروازيں روک دی گئي تھیں جو اب دوبارہ شروع کر دی گئي ہیں۔
گزشتہ مہینوں میں یوکرین کی جانب سے ماسکو پر کئي ڈرون حملے ہو چکے ہيں۔
یہ ڈرون حملہ ایسی حالت میں ہوا تھا کہ جب اس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد سنٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر پوتین کی موجودگی میں سالانہ پريڈ ہونے والی تھی ۔
آپ کا تبصرہ