قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف اسلامی علماء کی جانب سے اقدامات کاسلسلہ جاری رہنا چاہیے

قم- ارنا- ایران میں حوزات علمیہ کے سربراہ نے مصر کی الازہر یونیورسٹی کے سربراہ کو ایک خط لکھ کر ان کے موقف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف اقدامات میں اسلامی حکام، علماء اور اہم شخصیات کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رہے۔

        آیت اللہ علی رضا اعرافی نے بے حرمتی کی اجازت دینے والے ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ، ان سے تعلقات پر نظر ثانی، سويڈن اور اس طرح کی حرکت کرنے والے تمام ممالک کے خلاف تمام ملکوں کی جانب سے سنجیدہ اقدام، بین الاقوامی اداروں اور اسلامی ملکوں کی جانب سے اس قسم کی بے حرمتی و توہین کو روکنے کے لئے قانون بنانے کی کوششوں کو ، بے حرمتی کے اس سلسلے کے بارے میں اسلامی دنیا کی کچھ ترجیحات قرار دیا۔

        ایران میں دینی مدارس کے سربراہ نے اسلام اور الہی ادیان کی تعلیمات کی بنیاد پر مشترکہ توحیدی و الہی مذاکرات اور تعاون پر توجہ دینا بھی تمام حکومتوں، اداروں اور اسلامی ملکوں کے لئے ضروری قرار دیا۔

         انہوں نے اپنے اس خط میں لکھا ہےکہ قم کا حوزہ علمیہ اس سلسلے میں مناسب تعاون کے لئے تیار ہے اور اس سلسلے میں طویل تاریخ رکھنے والے مصر اور وہاں کے دینی و علمی مراکز خاص طور پر جامعہ الازہر کا اہم رول ہوگا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فال و کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .