اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں لاکھوں شیعہ اور اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں نے ماتم داری کیساتھ قرآن پاک کو ہاتھوں میں اٹھا کر یورپ میں اسلامی مقدسات کی توہین پر بھی احتجاج کیا ۔
9 محرم الحرام کی مذہبی رسومات کے انعقاد کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی ممکنہ کارروائیوں کے خطرات کے پیش نظر اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے شہروں میں بھی موبائل فون سروس عارضی طور پر منقطع کر دی گئی ہیں۔
حالیہ برسوں میں، پاکستان کے کچھ شہروں میں انتہا پسند گروہوں کے حملوں اور دہشت گردی کی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں، جن میں بے شمار بے گناہ لوگ ان واقعات کا نشانہ بنے۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پولیس اور فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں 9 محرم الحرام اور عاشورہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اور وفاقی حکومت اور مقامی حکومتیں ان دو دنوں پر ماتمی رسومات کے انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات کرتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ