لندن ( ارنا) ڈینمارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے ایک بیان جاری کیا جس میں مذہبی اور قومی علامتوں کے خلاف مشتبہ توہین آمیز اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔ اس وقت یورپ میں قوم پرست اور انتہائی دائیں بازو کے گروہوں کی طرف سے مذہبی اور قومی علامتوں کی توہین کی لہر حالیہ ہفتوں میں خبروں کی زینت بنی ہے۔
مذکورہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات انتہاپسندوں کی طرف سے فتنہ انگیز اہداف اور مقاصد کے ساتھ انجام دیئے جارہے ہیں، اور ان اقدامات کا تسلسل اور توہین کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فقدان لوگوں کے درمیان نفرت اور تشدد کو جنم دے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور 80 سے زائد اسلامی اور غیر اسلامی ممالک کے نمائندوں نے حال ہی میں جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں مذاہب کی مقدس کتابوں کی توہین کی مذمت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ