فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ قلقیلیہ شہر پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے دوران 14 سالہ " فارس شرحبیل ابو سمرہ " کو گولی مار کر شہید کر دیا گيا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے قلقیلیہ شہر کے النقار محلے پر دھاوا بولا تھا جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں سے ان کی جھڑپیں ہوئیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے بدھ کے روز بھی اعلان کیا تھا کہ " محمد عبد الحکیم نعیم ندی " نام کا ایک 23 سالہ نوجوان فلسطینی، صیہونی فوجیوں کی گولی سے شہید ہو گیا ہے ۔
غرب اردن میں حالیہ مہینوں میں صیہونی فوجیوں کے حملوں پر فلسطینیوں کی طرف سے جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اور اب فلسطینی نوجوان، صیہونی فوجیوں کا مسلحانہ مقابلہ کرتے ہيں جس کی وجہ سے صیہونی حکومت کے سیاسی و فوجی حکام تشویش میں مبتلا ہو گئے ہيں اور بوکھلاہٹ میں وہ بچوں اور کم سن فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ