روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا بیان: قرآن پاک کی بے حرمتی بربریت اور نسل پرستی ہے۔

روس نے ڈینمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو مذہبی عدم برداشت اور نسل پرستانہ سوچ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

تہران (ارنا) روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے انتہاپسند گروہوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو نسل پرستانہ عمل قرار دیا ہے۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں ڈینمارک میں ہونے والی قرآن پاک کی بےحرمتی  پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ ماسکو قرآن کی بے حرمتی کی سختی سے مذمت کرتا ہے کیونکہ مذاہب اور ادیان کو برداشت نہ کرنا کسی طور مناسب نہیں ہے۔

 گزشتہ روز ایک بار پھر ڈینمارک کے انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے کوپن ہیگن میں مصر اور ترکیہ کے سفارتخانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .