ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے برکس کے اجلاس میں شرکت کی

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے فرینڈس آف برکس کے قومی مشیروں اور سیکریٹریوں کے اجلاس میں شرکت کی۔

          قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری اور رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے علی اکبر احمدیان پیر کے روز فرینڈس آف برکس کے قومی سلامتی کے سیکریٹریوں اور مشیروں کے اجلاس میں شرکت کے لئے پریٹوریا پہنچے جہاں سے وہ فرینڈس آف بریکس کے قومی سلامتی کے سیکریٹریوں اور مشیروں کے اجلاس میں شرکت کے لئے جوہانسبرگ روانہ ہو گئے۔

          قومی سلامتی کونسل کے مشیر احمدیان اس دورے میں فرینڈس آف برکس کے اجلاس میں تقریر کریں گے اور اس کے ساتھ ہی اپنے کچھ ہم منصبوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

جنوبی افریقہ، برکس  کا ایک رکن ہے جہاں اگلے مہینے برکس کا سربراہی اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔

          برازیل، روس، ہندوستان ، چین اور جنوبی افریقہ برکس کے رکن ممالک ہیں اور یہ معاشی بین الاقوامی تنظيم، اپنے قوانین میں تبدیلی کرکے، نئے اراکین کو رکنیت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

          اسلامی جمہوریہ ایران ان ممالک میں شامل ہے جو برکس میں رکنیت کے خواہاں ہیں۔  

                   ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .