24 جولائی، 2023، 9:47 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85179100
T T
0 Persons

لیبلز

ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کے لئے کئي ملکوں سے مذاکرات جاری، اسلامی

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی انرجی کے قومی ادارے کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کے لئے کئي ملکوں سے مذاکرات ہوئے ہيں جبکہ چھوٹے بجلی گھروں کے لئے ایٹمی ایندھن، مقامی ماہرین کی مدد سے بنانے  کی سمت بڑھ رہے ہيں۔

محمد اسلامی نے بتایا ایٹمی ٹکنالوجی اور صنعت کا کردار واضح کرنے کے لئے ایٹمی انرجی کے ادارے کا 20 سالہ منصوبہ تیار کیا گيا جو در اصل ملک میں ایٹمی میدان میں اپنے مقصد تک پہنچنے کا بہترین راستہ تھا۔

انہوں نے دس برسوں کے بعد ایٹمی سائنس دانوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کا ذکر  کرتے ہوئے کہا: رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو اس سلسلے میں کافی معلومات ہے اور انہوں نے ایٹمی صنعت کی نمائش کا ڈیڑھ گھٹنے معائنہ کیا اور اسے اچھی، خوش کرنے والی اور جوش سے بھر دینے والی نمائش قرار دیا۔

ایٹمی انرجی کے قومی ادارے کے سربراہ نے بتایا: رہبر انقلاب نے اس موقع پر اپنے بیان میں ایٹمی انرجی کے عام لوگوں کی زندگی پر اثرات اور اس میدان میں کام کرنے والوں کی خوداعتماد پر زور دیا تھا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ تمام خطروں ، ٹارگیٹ کلنگ، پابندیوں اور دباؤں کے باوجود، ہمارے ایٹمی سائنس دانوں کے عزم و خود اعتمادی پر کوئي اثر نہیں پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کے لئے کئي ملکوں سے مذاکرات ہوئے ہيں جبکہ چھوٹے بجلی گھروں کے لئے ایٹمی ایندھن، مقامی ماہرین کی مدد سے بنانے کی کوشش کر رہے ہيں۔

انہوں نے  اتوار کے روز پارلیمنٹ  میں انرجی کے کمیشن کے اراکین کے ساتھ گفتگو میں اسی طرح یہ بھی بتایا کہ ملک میں ایٹمی فیول سائکل مکمل ہو گئی ہے اور ہم یلو کیک کا ایک کارخانہ بنانے میں بھی کامیاب ہو گئے ہيں۔

محمد اسلامی نے مزید بتایا: آج ہمارے پاس یورینم کا جو ذخیرہ ہے اس کا موازنہ ماضی سے نہیں کیا جا سکتا اور آج ہمارے ملک میں یورینیم کی 8 کانوں میں کام ہو رہا ہے اور پروگرام کے مطابق اسی سال مزيد 6 کانوں میں بھی کام شروع ہو جائے گا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .