رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی، ایک تلخاور خطرناک سازش ہے۔ اس جرم کا ارتکاب کرنے والے کو شدید ترین سزا دیے جانے پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق ہے اور سویڈن کی حکومت کو بھی جان لینا چاہیے کہ اس نے مجرم کی پشت پناہی کر کے عالم اسلام کے خلاف جنگ کا محاذ کھول دیا ہے اور مسلم اقوام اور ان کی بہت سی حکومتوں کی نفرت اور دشمنی مول لے لی ہے۔
سویڈن کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مجرمانہ فعل کو انجام دینے والے شخص کو اسلامی ملکوں کی عدالتوں کے حوالے کرے۔
پردے کے پیچھے رہ کر سازش کرنے والوں کو بھی جان لینا چاہیے کہ قرآن مجید کا احترام اور اس کی شان و شوکت روز بروز بڑھتی جائے گی اور اس کی ہدایت کے انوار زیادہ درخشاں ہوتے جائيں گے، اس سازش اور اس پر عمل کرنے والے اس سے کہیں زیادہ حقیر ہیں کہ وہ اس روز افزوں بڑھتے نور کی روشنی کو روک سکیں۔ واللہ غالب علی امرہ۔ (اور اللہ تو اپنے ہر کام پر غالب ہے۔)
سید علی خامنہ ای
22 جولائي 2023
آپ کا تبصرہ