20 جولائی، 2023، 4:59 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85175839
T T
0 Persons

لیبلز

ارنا کے چيف میڈیا کانفرنس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (IRNA) کے سی ای او علی نادری بین الاقوامی میڈیا کانفرنس میں شرکت کے لیے جمہوریہ آذربائيجان کے دارالحکومت باکو پہنچے ہیں۔

باکو- ارنا-  علی نادری باکو میں اپنے 4 روزہ  قیام کے دوران " چوتھا صنعتی انقلاب اور نیا میڈیا" کے عنوان سے ہونے والی میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس 3 روز تک آذربائيجان کے شہر شوشا میں جاری رہے گی۔

ارنا کے چیف اپنے آذری ہم منصب کی دعوت پر اس ملک کی سرکاری نیوز ایجنسی آذرتاج کے مختلف شعبوں  کے معائنہ کے علاوہ آذری زبان میں ارنا کی ویب سائٹ کا باضابطہ افتتاح بھی کریں گے۔ اس طرح غیر ملکی زبانوں میں ارنا کے ویٹ ایڈیشنوں کی تعداد 10 ہوجائے گی۔

اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی ارنا ایک مشہور بین الاقوامی نیوز ایجنسی شمار ہوتی ہے اور ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے طور پر دنیا کی دیگر نیوز ایجنسیوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .