تہران- ارنا- بحرین کے شہر منامہ میں 16 جولائی سے شروع ہونے والی 22 ویں عالمی والی بال چیمپئن شپ انڈر 21 اتوار کی رات ایران کی چیمپئن شپ پر اختتام پذیر ہوئی۔
اس ٹورنامنٹ کے 8 ویں اور آخری دن 8 میچ کھیلے گئے۔ چیمپئن شپ جیتنے کے لیے ایران اور اٹلی کی ٹیمیں تہران کے وقت کے مطابق 20:30 پر آمنے سامنے آئیں۔
ایران کی قومی یوتھ والی بال ٹیم نے کوچ غلام رضا مومنی مقدم کی سرپرستی میں اس میچ سے پہلے لگاتار 7 فتوحات حاصل کی تھیں۔ فائنل میچ میں 2-3 سے جیت کر عالمی چیمپئن بن گئی اور مسلسل 8 میچ جیت کر اور بغیر کسی شکست کے کپ اپنے نام کرلیا
آپ کا تبصرہ