ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ خصوصی بات چیت میں بتایا ہے کہ جمعہ 29 نومبر کو اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے نائب وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں دوجانبہ مسائل کے ساتھ ہی علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی گفتگو ہوگی۔
اسماعیل بقائی نے اس انٹرویو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسی، دیگر ملکوں کے ساتھ افہام و تفہیم، عزت، حکمت اور مصلحت پر استوار ہے۔
انھوں نے یورپی ٹرائیکا کے، تین ملکوں، فرانس ، جرمنی اور برطانیہ کے ساتھ آئندہ جمعے کی مجوزہ میٹنگ کو نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران اور مذکورہ تینوں ملکوں کی میٹنگ کا تسلسل قرار دیا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس میٹنگ کا فیصلہ نیویارک کی میٹنگ میں ہی کرلیا گیا تھا اور اس میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل منجملہ فلسطین اور لبنان کے حالات نیز ایٹمی موضوع پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ