مشترکہ سرحدوں کو معاشی سرحدوں میں تبدیل کرنے کو تیار ہیں، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر حسین سلامی نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کی سرحدوں کو معاشی اور اقتصادی سرحدوں میں تبدیل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

تہران- ارنا-  اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج کے کمانڈر جنرل سید عاصم منیر اور ان کےہمراہ آنے والے وفد نے آئی آر جی سی ہیڈ کوارٹر میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

انٹیلی جنس، عسکری اور سیکورٹی رابطوں اور تعاون کو فروغ دینے اور سرحدی بدامنی کے رجحان پر قابو پانے نیز دونوں ملکوں کے درمیان اخوت و بھائی چارے کو مضبوظ بنانے کی غرض سے انجام پانے والی اس ملاقات  میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہمارہ خطہ بین الاقوامی سیاسی قوتوں سے متاثر ہوتا چلا آرہا ہے اور مسلمانوں کا اتحاد بہت سی طاقتوں کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے مزید کہا کہ گزشتہ چار عشروں  کی تاریخ بتاتی ہے کہ یوکرین کی جنگ کے علاوہ تمام جنگیں عالم اسلام کے خطے میں ہوئی ہیں اور ان جنگوں میں امریکہ، صیہونی حکومت  اور ان کا ساتھ دینے والے بعض ممالک ہیں۔

میجرجنرل حسین سلامی نے مقامی سطح پر بدامنی پیدا کرنے والی جھڑپوں اور ایران پاکستان سرحد پر پیدا ہونے والے سیکورٹی چیلنجوں کو تسلط پسند عالمی نظام کی خطرناک پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا جس کا مقصد مسلمانوں کے خون خرابہ پر منتج ہونے والے اختلافات کو ہوا دینا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مشترکہ ہمت، عزم اور اسٹریٹیجی کی ذریعے دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحدوں پر دشمن کے شیطانی منصوبوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پاکستانی فوج کے تعاون سے دونوں ملکوں کی سرحدوں کی سیکورٹی کو پرامن بنا کر انہیں اقتصادی سرحدوں میں تبدیل کرنے کے لیے آمادہ ہے۔

انہوں نے دہشت گرد گروہوں اور سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کی غرض سے باہمی تعاون کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ہم پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں اور باہمی تعاون کے فروغ اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے دہشت گرد گروہوں پر عرصہ حیات تنگ اور دونوں ملکوں کی سرحدوں پر پائيدار امن قائم کریں گے۔

  جنرل سید عاصم منیر فرمانده ارتش جمهوری اسلامی پاکستان هم در این دیدار با ابراز خرسندی از سفر به ایران بر اهمیت افزایش تعاملات دفاعی و امنیتی دو کشور تاکید کرد و گفت:برای حل چالش ناامنی‌ها و حضور و فعالیت‌های عناصر تروریست در مناطق مرزی مشترک دو کشور آماده هستیم همکاری‌های فی مابین را تقویت و مناسب‌ترین راهکارها برای عبور از وضعیت کنونی و پیشرفت در دیگر زمینه‌های مورد علاقه دو کشور را به کار گیریم.

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے اپنے دورہ ایران پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور عسکری  تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشترکہ سرحدی علاقوں میں بدامنی کے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں تاکہ موجودہ صورتحال کا مناسب راستہ نکالا اور دوسرے شعبوں میں  پیشرفت کا راستہ نکالا جاسکے۔

پاکستان کی فوج کے سربراہ  کہا اس دورے سے جنرل قاسم سلیمان کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور پاکستان کی اقوام کے درمیاں پایا جانے والا اسلامی بھائی چارہ دونوں ملکوں کے درمیان اتحاد، دوستی اور تعاون کے فروغ کی مستحکم بنیاد ہے۔  
   ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .