استقبالہ تقریب میں، اسلامی جمہوریہ ایران اور یوگینڈا کا قومی ترانہ بجایا گيا اور پھر صدر ایران کو گارڈ آف آنر پیش کیا گيا اور پھر دونوں ملکوں کے وفود کا ایک دوسرے سے تعارف ہوا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور یوگینڈا کے ان کے ہم منصب ملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگا۔
آيت اللہ سید ابراہیم رئيسی کا افریقی ملکوں کا سہ روزہ دورہ، بدھ کی صبح کینیا سے شروع ہوا اور نیروبی میں ایران و کینیا کے صدور اور ان کے ہمراہ وفد کی ایک دوسرے سے ملاقات کے بعد دونوں ملکوں نے تعاون کے 5 معاہدوں پر دستخط کئے جس کے بعد صدر ایران نے نیروبی میں ایران کے ایجادات و ٹکنالوجی کے دفتر کا معائنہ کیا اور پھر ایران و کینیا کے تاجروں اور صنعت کاروں کے ساتھ ایک نشست میں حصہ لیا۔
کینیا کے دورے کے اختتام کے بعد اس ملک کے وزیر خارجہ نے صدر ایران کو رخصت کیا اور صدر ایران یوگینڈا کے لئے روانہ ہو گئے تھے۔
11 سال بعد کسی بھی ایرانی صدر کا یہ پہلا افریقی دورہ ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ