ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے آرش آئل اینڈ گیس فیلڈ کے سلسلے میں کچھ رپورٹوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا : یہ موضوع اور اسی طرح بحری حدود کا تعین ، ایران و کویت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شامل رہا ہے اور اس سلسلے میں حالیہ گفتگو 13 مارچ 2023 میں تہران میں ہوئي تھی جس میں ایران و کویت کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا : ایران نے مشترکہ مفادات اور اچھی ہمسائگی کے اصولوں پر توجہ دیتے ہوئے، بحری حدود کے تعین اور انرجی کے مشترکہ ذرائع سے استفادے کو کویت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کے سلسلے میں ہمیشہ اہم سمجھا ہے۔
ناصر کنعانی نے آخر میں زور دے کر کہا : ایران کی موجودہ حکومت کی پالیسی ، بات چیت ، تعاون اور شراکت پر مبنی ہے اور تمام مسائل کو اسی تناظر میں حل کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ