جنین ، صیہونی حکومت کی نئي شکست مگر اس سے بڑی شکست اس کے حامیوں کی ، ترجمان وزارت خارجہ

تہران-ارنا- ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو جنین پر حالیہ حملے میں تاریخی شکست کا مزہ چکھنا پڑا ہے۔

        ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے مزید کہا: " جنین میں تباہی کے آثار، صیہونی حکومت کے حامیوں کے لئے بھی شرمناک اخلاقی شکست ہیں۔"

        ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر لکھا: " مجرم صیہونی حکومت کو جنین پر حالیہ وحشیانہ حملے میں ایک نئي تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس سے بڑی شکست ، اس حکومت کے حامیوں کو ہوئي ہے۔ "

         انہوں نے مزید کہا: " جنین میں تباہی کے جو آثار ہيں وہ صیہونی حکومت کے حامیوں کے لئے شرمناک اخلاقی شکست ہے۔"

        انہوں نے واضح کہ " فلسطین کے حکام اور ڈٹی رہنے والی قوم سے سفارش کرتا ہوں کہ وہ تباہی کے ان آثار کو جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگي جرائم کا ثبوت بھی ہيں، پوری دنیا کے لوگوں کے سامنے پیش کریں تاکہ انسانی حقوق کے تحفظ کا دعوی کرنے والے مزید رسوا ہو جائيں۔ "

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .