واشنگٹن ، یوکرین جنگ کو طویل اور پیچیدہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے ، ترجمان وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرین کو کلسٹر بم دینے کا امریکی فیصلہ یہ ثابت کرتا ہے کہ واشنگٹن ، یوکرین کی جنگ کو جاری رکھنے اور پیچیدہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے ، یوکرین کو کلسٹر بم دینے کے امریکی فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ یوکرین کو کلسٹر بم دینے کے امریکی فیصلے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ واشنگٹن ، یوکرین جنگ کو جاری رکھنا اور اسے پیچیدہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ یہ قدم ، امریکہ کی جانب سے ناپائیداری پیدا کرنے والے اقدامات  اور ایسے اسلحے کی برآمدات کا نمونہ ہے جو وسیع پیمانے پر قتل عام اور تباہی میں مدد کرتے ہيں۔

واضح رہے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جک سلوان نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن ، کی ایف کے لئے کلسٹر ہتھیار بھیجے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .