امریکہ خلیج فارس میں سپاہ پاسداران کے اختیار کو سمجھتا ہے: ایڈمیرل تنگسیری

اہواز، ارنا – ایرانی سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ آج امریکی خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران کی بحری اتھارٹی کی زبان اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے بدھ کو ایرانی جنوبی شہر اہواز میں  کربلا کے اسٹریٹجک کیمپ کے دورے کے دوران کہا کہ ہم اسلامی انقلاب کے محافظ ہیں، ہم خون کے آخری قطرے تک اسلامی ایران کی بہادر قوم کے دفاع کا گرانقدر فریضہ سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج، امریکی خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں آئی آر جی سی کی بحری اتھارٹی کی زبان کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ہمارے ملک کی موجودہ عزت "ولایت اسلامی" کے اصول سے لگن اور شہداء کے پاک خون کی برکت کا نتیجہ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .