22 جون، 2023، 11:32 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85148214
T T
0 Persons

لیبلز

پائیدار امن و استحکام خطی ممالک کی ترقی اور پیشرفت پر منحصر ہے: علی باقری کنی

تہران، ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پائیدار امن و استحکام خطی ممالک کی ترقی اور پیشرفت پر منحصر ہے۔

یہ بات علی باقری کنی نے بدھ کے روز دوحہ کے دورے کے دوران قطری وزیر محمد الخلیفی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔

انہوں نے علاقائی استحکام کی مضبوطی کیلیے دونوں ممالک کے پختہ ارادے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام ترقی اور پیشرفت کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے خطے کے تمام ممالک کے سنجیدہ عزم پر منحصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن و استحکام جو ترقی اور پیشرفت کا باعث نہیں ہے وہ عارضی، غیر مستحکم اور زوال پذیر ہے۔

محمد الخلیفی نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور قطر ہمیشہ خطے کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .