18 جون، 2023، 1:08 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85144042
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی یوگنڈا کے اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوگنڈا کے ایک اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے اتوار کے روز اپنے ایک پیغام میں کہی۔

انہوں نے یوگنڈا کی حکومت اور قوم کے ساتھ اس افسوسناک موقع پر ہمدردی کا اظہار کیا جو جمعہ کو ایک سیکنڈری اسکول میں پیش آیا۔

کنعانی نے امید ظاہر کی کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اور موثر جنگ سے ہم افریقہ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں امن اور استحکام دیکھیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وحشیانہ حملے نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی دنیا کے لیے ایک وسیع خطرہ ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف موثر جنگ کے لیے عالمی برادری اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے تعاون اور ذمہ دارانہ کارروائی کی ضرورت ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .