یہ بات ناصر کنعانی نے پیر کے روز اس دہشتگردانہ واقعے کی مذت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متاثرین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
کنعانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کرتا ہے اور اس قسم کے غیر انسانی اقدامات کے خلاف جنگ کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں کے منتظمین، حمایت کرنے والے اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف موثر اور روک تھام مہم کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان مزید تعاون پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر پشاور کی ایک مسجد میں نمازیوں کے خلاف دہشت گردانہ بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور حکومت کو اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی سفارتخانے نے پشاور کے دہشت گرد دھماکے کی مذمت کی
تہران، ارنا - پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے شہر "پشاور" کی ایک مسجد میں…
-
سرحدی واقعات ایران اور پاکستان کے درمیان تنازعات کیلیے ایک سازش ہے: کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل
تہران، ارنا – پاکستانی شہر کوئٹہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ سرحدی…
آپ کا تبصرہ