30 جنوری، 2023، 4:14 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85014348
T T
0 Persons

لیبلز

 ایرانی سفارتخانے نے پشاور کے دہشت گرد دھماکے کی مذمت کی

تہران، ارنا - پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے شہر  "پشاور" کی ایک مسجد میں آج ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے جس میں 28 نمازی شہید ہوئے ہیں ،کی مذمت کر کے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

پاکستان کے شہر "پشاور" کی ایک مسجد میں نماز کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 28 ہو گئی اور کم از کم 150 زخمی ہو گئے۔

اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے ایک بیان میں پشاور کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے اور اس واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سفارت خانہ پاکستان کے عوام اور حکومت بالخصوص زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پشاور کے ہسپتال کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کم از کم 150 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 20 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

 ایرانی سفارتخانے نے پشاور کے دہشت گرد دھماکے کی مذمت کی

پاکستان کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر آج کا واقعہ خودکش حملہ تھا اور شہداء کی تعداد میں اضافے کا امکان بھی ہے۔

یہ دہشت گردانہ دھماکہ آج صوبہ خیبر پختونخواہ کےشہر پشاور کے ریڈ زون میں واقع ایک مسجد میں ہوا، جہاں اہم سرکاری عمارتیں، پولیس سینٹر اور اس صوبے کا عدالتی محکمہ واقع ہے۔

ابھی تک کسی شخص یا گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک پیغام میں پشاور میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور مزید کہاکہ "پاکستانی قوم اور حکومت مسلح افواج کے تعاون سے وہ دہشتگردوں جو ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، کو قلع قمع کر دیں گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .