سرحدی واقعات ایران اور پاکستان کے درمیان تنازعات کیلیے ایک سازش ہے: کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل

تہران، ارنا – پاکستانی شہر کوئٹہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ سرحدی واقعات ایران اور پاکستان کے درمیان تنازعات کیلیے ایک سازش ہے۔

یہ بات حسن درویش وند نے پاکستانی شہر کوئٹہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سیکورٹی ادارے مشترکہ سرحدوں میں شرپسندوں اور دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں اور  بعض سرحدی واقعات کا مقصد تہران اور اسلام آباد کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنا ہے۔

درویش وند نے کہا کہ ایران اور پاکستان سرحدوں پر بدامنی پیدا کرنے والے عناصر کو تباہ کرنے کے لیے ہوشیار اور باہمی تعمیری تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

انہوں نےحالیہ دنوں میں پنجگور کے سرحدی علاقے میں کچھ پاکستانی فوجیوں کی موت پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مزید کہاکہ کچھ عناصر ہمارے برادرانہ تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور ان کا اصل مقصد ایران اور پاکستان کو ایک دوسرے سے دور کرنا ہے۔ پنجگور کے واقعے میں 4 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

درویش وند نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی حالیہ ملاقات دونوں حکومتوں اور دو دوست اور ہمسایہ ممالک کو قریب لانے کے لیے ایک اہم اور مفید قدم سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے پاکستان میں توانائی(بجلی اور گیس کی ترسیل) کے بحران میں ایران کی مضبوط صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے  ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور نقل و حمل کی ترقی پر زور دیا ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ  کوئٹہ- زاہدان ریلوے لائن کو بحال کیا جائے۔

درویش وند نے ایران اور پاکستان کےدرمیان  عظیم ثقافتی، سماجی اور مذہبی مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سرحدی واقعات ایران اور پاکستان کے درمیان تنازعات کیلیے ایک سازش ہے: کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .