تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے تہران - اسلام آباد کا اسٹریٹجک نقطہ نظر ہے

اسلام آباد، ارنا - پاکستان کے شہر کوئٹہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے دونوں ممالک کے مابین دوسری سرکاری سرحد کے افتتاح کو تعلقات کو مضبوط بنانے کے ایک نئے اقدام کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے تہران - اسلام آباد کا اسٹریٹجک نقطہ نظر ہے۔

یہ بات حسن درویش وند نے اتوار کے روز اسلام آباد میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوسری سرحد کے کھولنے کوباہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک نئے باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریمدان اور گبد کوریڈور کا افتتاح خطے کی دو ترقی پذیر معیشتوں کی ترقی میں ایک اہم اقدام اور مشترکہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے مشترکہ اسٹریٹجک نقطہ نظر کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 19 دسمبر 2020 اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دو دوست اور برادر ممالک کے تاریخی تعلقات کا ایک یادگار دن ہے اور  ایک تاریخی پیشرفت کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوسری سرکاری سرحد کھول دی گئی۔  

درویش وند نے برسوں کی کوششوں کے بعد ریمدان- گبد کی سرحد کے افتتاح کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے ہمیں دونوں ممالک کے مابین ہمیشہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات اور مشترکہ تجارتی اور معاشی صلاحیتوں پہ ایک مختصر نظر ڈالنی ہوگی۔

اگرچہ دونوں ممالک نے 5 بلین ڈالر تجارتی حجم کو نشانہ بنایا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نےکہا کہ دوسری سرکاری سرحد کے دوبارہ کھولنے کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین معاشی اور تجارتی تعلقات میں موجود مسائل کے حل کرنے کے لئے ضروری انفراسٹرکچر کی مضبوطی کی کمی کو پورا کیا جانا چاہئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .