یہ بات بریگیڈیئر جنرل حمید واحدی نے منگل کے روز پہلے گھریلو ساختہ ہوائی ٹریفک کنٹرول سمیلیٹر کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ایرانی فوج نے پہلے گھریلو ساختہ ہوائی ٹریفک کنٹرول سمیلیٹر کی نقاب کشائی کی ہے جسے وہ کیڈٹس اور دیگر سول اور فوجی ہوا بازی کی ضروریات کے تربیتی کورسز میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اس سمیلیٹر کی نقاب کشائی منگل کو ایرانی دارالحکومت میں ایک تقریب میں کی گئی جس میں اعلیٰ فوجی اور سرکاری حکام موجود تھے۔
یہ نظام پانچ الگ الگ سمیلیٹروں پر مشتمل ہے، جس میں فلائٹ کنٹرول ٹاور، پریزیشن اپروچ ریڈار، اور ایئر ٹریفک کنٹرول ریڈار شامل ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حمید واحدی نے اس تقریب میں کہا کہ سمیلیٹر سسٹم کو انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباء کی تربیت کے ساتھ ساتھ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے دوران ملازمت کے تربیتی کورسز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
واحدی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغربی ایشیا کے علاقے میں ہوابازی کے سمیلیٹروں کی تیاری کا مرکز بن گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایرانی فوج کی فضائیہ کے کمانڈر:
ایران مغربی ایشیا کے علاقے میں ہوابازی کے سمیلیٹروں کی تیاری کا مرکز بن گیا ہے
13 جون، 2023، 4:53 PM
News ID:
85139482

تہران، ارنا – ایرانی فوج کی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغربی ایشیا کے علاقے میں ہوابازی کے سمیلیٹروں کی تیاری کا مرکز بن گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایران کی طویل فاصلہ تک مار کرنے والے گھریلو میزائل دفاعی نظام "باور 373" کی رونمائی
تہران، ارنا – ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک کی موجودگی میں آبائی ساختہ میزائل دفاعی نظام Bavar-373…
-
"باور 373" سسٹم بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: ایرانی وزیر دفاع
تہران، ارنا – ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ "باور 373" دفاعی نظام بیلسٹک میزائلوں…
-
تہران میں قومی فوجی دن کی پریڈ پر ایک جھلک؛
نئی کامیابیوں سے فوجی ڈرون کا مظاہرہ / پہلی بار کون کون سے ساز و سامان کو منظر عام لایا گیا؟
تہران، ارنا- آج بروز پیر کو تہران میں قومی فوجی دن کی پڑید کا صدر مملکت کی شرکت سے انعقاد کیا…
آپ کا تبصرہ