ایران اور شام کا حالیہ معاہدوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور

تہران، ارنا - ایران اور شام کے وزرائے خارجہ نے صدر ابراہیم رئیسی کے شام کے کامیاب دورے کے دوران طے پانے والے دوطرفہ معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

حسین امیرعبداللہیان نے ہفتہ کے روز اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کی۔
فریقین نے دورے کے مثبت نتائج کی طرف اشارہ کیا اور حال ہی میں طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
امیر عبداللہیان نے شام اور دیگر عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دمشق کو اس کی حالیہ کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی اور اس پیشرفت کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔
مقداد نے اپنی طرف سے ان پیش رفتوں کی وضاحت کی اور عرب لیگ کے تازہ ترین سربراہی اجلاس میں صدر بشار الاسد کی موجودگی کو مثبت قرار دیا۔
ایرانی صدر مملکت علامہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے گزشتہ ماہ صدر بشار الاسد کی سرکاری دعوت پر شام کا دورہ کیا تھا۔
اپنے دورے کے دوران، تہران اور دمشق نے دونوں ممالک کے درمیان "طویل مدتی اسٹریٹجک جامع تعاون" کے معاہدے پر دستخط کیے. انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے 14 دیگر دستاویزات پر بھی دستخط کیے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .