یہ بات محترمہ "ممتاز زہرا" نے جمعرات کو اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہی۔
انہوں نے سعودی عرب میں ایرانی سفارت خانہ کھولنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم تہران اور ریاض کے درمیان باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے اور اس اقدام کے علاقائی استحکام پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
ممتاز زہرا نے بتایا کہ پاکستان نے شمالی بحر ہند میں سمندری اتحاد کی تشکیل کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر کی طرف سے پیش کردہ آئیڈیا کو دیکھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں دوسرے فریق کی جانب سے اس آئیڈیا کو موصول ہوئے تو ہم اس کا ضرور جائزہ لیں گے۔
آپ کا تبصرہ