خطی ممالک کیلیے ایرانی ڈیٹرنس طاقت پائیدار سلامتی اور امن کا نقطہ ہے: ایرانی صدر

تہران - ارنا - صدر مملکت نے کہا ہے کہ دفاعی اور میزائل صنعتیں ایران میں مقامی ہو گئی ہیں اور ایران کی دفاعی طاقت خطے کے ممالک کے لیے مستحکم سلامتی اور امن کا نقطہ ہے۔

یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز منگل فتاح میزائل کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ایران میں دفاعی اور میزائل کی صنعت مقامی بن چکی ہے اور اسی وجہ سے اس صنعت کی ترقی کو دہمکی دینے کے قابل نہیں ہے۔

رئیسی نے کہا کہ آج ہم محسوس کر رہے ہیں کہ یہ ڈیٹرنٹ پاور بنائی گئی ہے اور یہ طاقت خطے کے ممالک کے لیے سلامتی اور مستحکم امن کا نقطہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران نے آج بروز منگلایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی اور سپاہ کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف سردار حاجی زادہ کی موجودگی میں فاتح ہائپرسونک میزائل کی نقاب کشائی کی۔

یہ میزائل اپنے ٹھوس فیول پروپلشن سسٹم کی بدولت انتہائی تیز رفتاری تک پہنچنے کے قابل ہے اور زمین کی فضا کے اندر اور باہر دشمن کے ہر قسم کے فضائی دفاعی نظام پر قابو پانے کے لیے مختلف حربے بھی انجام دے سکتا ہے۔

الفتح میزائل کی رینج 1400 کلومیٹر ہے اور ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے اس کی رفتار 13 سے 15 تک ہے۔

ہائپر سونک میزائل کم از کم پانچ گنا زیادہ رفتار سے پرواز کر سکتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .