28 مئی، 2023، 2:41 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85124656
T T
0 Persons

لیبلز

عمان کے سلطان کے دورہ تہران کا ایجنڈا

28 مئی، 2023، 2:41 PM
News ID: 85124656
عمان کے سلطان کے دورہ تہران کا ایجنڈا

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت کے دورے مسقط کے ایک سال بعد عمان کے سلطان آج تہران کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

ہیثم بن طارق آل سعید علامہ سید ابراہیم رئیسی کی دعوت پر آج تہران کا دورہ کریں گے۔ 23 مئی 2022 کو صدر رئیسی نے ایک اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں عمان کا دورہ کیا جہاں ائیرپورٹ پر عمان کے سلطان نے ان سے ملاقات کی۔ رئیسی کے دورے کے دوران عمانی حکام نے ایرانی حکومت کی اچھے پڑوسی کی پالیسی کا خیرمقدم کیا۔ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان دو طرفہ مذاکرات بالخصوص ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات نے بھی تہران اور مسقط کے درمیان اچھے تعلقات کی گواہی دی۔
عمان کے سلطان کے آج کا دورہ ایران اور عمان کے گہرے تعلقات کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
عمان کے سلطان اور ایرانی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے اہم موضوعات کو دو گروپوں میں تقسیم کرنا ممکن ہے: دوسرے ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات میں عمان کا ثالثی کا کردار اور دو طرفہ مسائل اور تعلقات۔
اس حقیقت کے باوجود کہ ایرانی حکام علاقائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو گہرا اور مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تجزیہ کار تہران کے لیے مسقط کے ثالثی کے کردار کو بھی دلچسپ سمجھتے ہیں۔
قیدیوں کے تبادلے، پابندیاں ہٹانے کے لیے مذاکرات اور مصر کے ساتھ ایران کے سفارتی تعلقات عمانی سلطان کے دورہ تہران کا مرکز و محور ہیں۔
ایران اور بیلجیئم کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں عمان کی ثالثی اور ایرانی سفارت کار اسد اللہ اسدی کی رہائی نے ایک طرف اس معاملے کو حل کرنے میں حکومت کی سنجیدگی کا ثبوت دیا اور دوسری طرف اس سلسلے میں مسقط کی صلاحیتوں کا بھی اظہار کیا۔
دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا بھی سلطان عمان کے دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
صدر رئیسی نے گزشتہ سال مسقط کے دورے کے دوران عمان میں ایران ہاؤس آف ٹریڈ کی ضرورت پر زور دیا۔ اعداد و شمار دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی تاریخی ترقی کی گواہی دیتے ہیں۔
ایران اور عمان کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ غلام حسین شافعی نے کہا کہ گزشتہ سال ایران اور عمان کے درمیان تجارت کا حجم 2013 میں 221 ملین ڈالر تھا جو 2022 میں 1 ارب 800 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ ایران سے عمان کو سامان کی برآمدات کا حجم 2013 میں 146 ملین ڈالر تھا جو 2022 میں 1 ارب 100 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس طرح 2021 کے مقابلے 2022 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ٹرن اوور میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .